13 مارچ 2013 - 20:30

کراچی کی پولیس نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کا مقامی کمانڈر قاری بلال کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق قاری بلال منگھو پیر میں آج ہونیوالے فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا۔ کراچی پولیس کے ایک عہدیدار جاوید اوڈھو  نے میڈیا کو بتایا کہ منگھوپیر میں پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر قاری بلال مارا گیا جبکہ ملزم کے باقی ساتھی فرارہوگئے۔پولیس کا دعوی ہے کہ مذکورہ طالبان کمانڈر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سربراہ اور سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔پاکستان کے سیکوریٹی اداروں نے آج کراچی کے کورنگی انڈسڑیل ایریا میں ٹارگیٹڈآپریشن کرکے کالعدم تنظیموں کے تین کارندوں سمیت 26 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے آپریشن میں بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔دوسری جانب کراچی میں ٹارگٹ کلرز نے آج مزید چار افراد کوہلاک کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملیر ندی سے آج دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو گزشتہ روز ملیر کے علاقے کھوکھرا پار سے اغوا کیا گيا تھا۔ادھر ملیر ماڈل کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص مارا گيا جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی مدارس چوک سے ایک شخص کی بوری بند لاش بھی برآمد ہوئي ہے جس کو اغوا کے بعد قتل کیاگيا ہے۔............./242